جموں و کشمیر پولیس مسلسل پاکستانی اسپانسر شدہ دہشت گردی سے لڑ رہی ہے / ڈی جی پی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ جموں و کشمیر پولیس مسلسل پاکستانی اسپانسر شدہ دہشت گردی سے لڑ رہی ہے اور لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں انسداد منشیات مہم کو آگے بڑھا رہی ہے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نلین پربھات نے اتوار کو کہا کہ فورس ہر حال میں ثابت قدم ہے اور قوم کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔

آرمڈ پولیس کمپلیکس زیوان میں نئے بھرتی ہونے والے کانسٹیبلوں کو تقرری کے خطوط کی پریزنٹیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ نلین پربھات نے پولیس خاندان میں بھرتی ہونے والوں کا خیرمقدم کیا اور انہیں اور ان کے خاندانوں کو سخت محنت اور نظم و ضبط کے ذریعے موقع حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی وردی نظم و ضبط، ایمانداری، وفاداری، بہادری، جذبہ اور قربانی کی علامت ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ قوم کی خدمت کی نمائندگی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو دہشت گردی، منشیات، منظم جرائم اور امن و امان کے متعدد چیلنجز کا بیک وقت مقابلہ کرنا ہے۔ فورس میں شمولیت محض نوکری نہیں بلکہ قربانی، لگن اور قوم کی خدمت کی علامت ہے۔

Share This Article