جموں و کشمیر میں 11 ماہ میں ریکارڈ 2 کروڑ سیاح آئے:مرکز ی سرکار نے راجیہ سبھا میں اعدادوشمار پیش کئے

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Srinagar, Mar 11 (UNI) CARONAVIRUS AFFECT: Empty Houseboats and Shikaras bee lined in the famous Dal Lake in Srinagar Kashmir as tourists stayed away due to caronavirus threat on Wednesday. UNI SRN PHOTO 12.

نئی دہلی، 07 دسمبر

حکومت نے آج راجیہ سبھا میں بتایا کہ اس کی پالیسیوں نے جموں و کشمیر میں سیاحت کے شعبے کو مضبوط کیا ہے اور اس سال صرف 11 مہینوں میں ریکارڈ دو کروڑ سیاحوں نے مرکز کے زیر انتظام علاقے کا دورہ کیا ہے۔

وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں ضمنی سوالات کے جواب میں کہا کہ آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد رواں سال کے آخری 11 مہینوں میں دو کروڑ سیاحوں نے جموں و کشمیر کی سیاحت کی ، جو کہ تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی ایوان میں موجودگی کے دوران مسٹر ریڈی نے کہا کہ مسٹر مودی پوری دنیا میں ہندوستان کے سیاحت کے سفیر ہیں۔ وہ جس ملک کا بھی دورہ کرتے ہیں، وہ خاص طور پر ہندوستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع کے بارے میں بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں حال ہی میں ختم ہونے والی G20 سربراہی کانفرنس کے دوران ہندوستان میں سیاحت کے امکانات پر خصوصی توجہ دی گئی اور ملک بھر میں کانفرنس کے اجلاس منعقد کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے مثبت نتائج میں سے ایک یہ ہے کہ ملک کے سیاحتی شعبے کو بھی اس سے خاطرخواہ فائدہ ہوا۔ایک دیگر سوال کے جواب میں مسٹر ریڈی نے کہا کہ حکومت ہند اب ملک میں ہوٹل نہیں کھول رہی ہے بلکہ یوتھ ٹورازم کلبوں کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ملک کے مختلف اداروں میں 35 ہزار یوتھ ٹورازم کلب کھولے جا چکے ہیں۔یو این آئی۔

Share This Article