جموں و کشمیر میں پھر چلائی جائے گی ملیٹنٹںوں کے خلاف مہم: راج ناتھ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی، 17 جون : مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں شدت پسندوں کے خلاف رمضان المبارک کے دوران معطل کارروائی کو آگے نہیں بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اتوار کو اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر بتایا کہ رمضان المبارک کے مہینے کے دوران ملیٹنٹںوں کے خلاف وادی میں سیکورٹی فورسز کی روکی گئی کارروائی کی مدت کو آگے نہیں بڑھایا جائے گا۔ حکومت کے اس فیصلہ کے بعد جموں و کشمیر میں ملیٹنٹںوں کے خلاف سیکورٹی فورسز ک کارروائی اب پھر شروع ہو جائے گی۔

مسٹر سنگھ نے کہا کہ ملیٹنٹںوں کے خلاف روکی گئی کارروائی کی چہار جانب تعریف و ستائش ہوئی۔ سیکورٹی فورسز نے رمضان المبارک کے دوران اونچی سطح پر اكساوے کے باوجود انتہائی صبر و ضبط سے کام کیا۔
حکومت نے کہا ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی اور تشدد سے پاک ماحول بنانے کے لئے مکمل طور پر پابندعہد ہے۔
یو این آئی.

Share This Article