جموں و کشمیر میں مدرسہ بورڈ کے قیام کے لئے ڈرافٹ کمیٹی تشکیل دینے کو منظوری

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 2 جنوری

ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر نے مدرسہ بورڈ کے قیام کے لئے ایک 4 رکنی ڈرافٹ کمیٹی تشکیل دینے کو منظوری دی ہے۔یہ کمیٹی 10 جنوری تک اپنی سفارشات ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر کو پیش کرے گی۔ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ جموں وکشمیر میں مدرسہ بورڈ کے قیام کے لئے ایک چار رکنی ڈرافٹ کمیٹی تشکیل دینے کو منظوری دی گئی ہے۔

یہ کمیٹی پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول نوگام بانڈی پورہ ڈاکٹر خورشید احمد بٹ، سینئر لیکچرر بائر ہائر سکنڈری سکول جڈی بل سری نگر ڈاکٹر شکیل احمد بٹ، سینئر لیکچرر بائر ہائز سکنڈری سکول مج گنڈ سری نگر محمد شفیع وانی اور کواڈینیٹر (انچارج مدرسہ) سی ای ڈبلیو ) ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر نذیر احمد موٹا پر مشتمل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کمیٹی 3 جنوری سے 7 جنوری تک ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر میں میٹنگ کرے گی اور 10 جنوری کو اپنی سفارشات پیش کرے گی۔یو این آئی

Share This Article