جموں و کشمیر حکومت نے عمر قید کی سزا پانے والے پانچ مجرموں کی باقی ماندہ مدت کو معاف کر دیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Free From Jail Representation Image / Tameel Irshad

سرینگر /12اگست /

جموں کشمیر انتظامیہ نے ایک اہم اقدام کے تحت عمر قید کے پانچ مجرموں کی باقی ماندہ مدت کو معاف کر دیا ہے ۔

اس ضمن میں جاری ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے ان پانچ قیدیوں کی باقی ماندہ مدت کی معافی کا حکم دیا ہے جنہیں عدالتوں نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے محمد یوسف شاہ (جموں)، دیس راج (جموں)، سریش کمار (ریاسی)، ترسیم لال (جموں) اور محمد بشیر (پونچھ)کی سز ا معاف کر دی ہے ۔ یہ معافی 18 جولائی 2024 کو سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل میں دی گئی۔

محمد یوسف شاہ کے معاملہ میں اس کے بمقابلہ ریاست جموں و کشمیر یوٹی حکومت کے وکیل نے سپریم کورٹ کے سامنے پیش کیا کہ ریاست نے پہلے ہی ان کی قید کی مدت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی قبل از وقت رہائی کی سفارش کی ہے۔

Share This Article