جموں و کشمیرکو بد عنوانی سے صاف و پاک کرنا ہمارا مشن ہے:منوج سنہا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر، 30 اکتوبر

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کو بد عنوانی کے وبا سے صاف وپاک کرنا ہمارا مشن اور ویژن ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بد عنوانی سے نمٹنے کے لئے ایک مربوط اور اجتماعی نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔انہوں نے کہا: ‘ویجیلنس بیداری کے ہفتے کے موقع پر پیر کو سیول سکریٹریٹ میں راج بھون کے افسران و عملے اور انتظامی سکریٹریوں نے دیانتداری کا حلف اٹھایا’۔ان کا پوسٹ میں کہنا تھا: ‘ہمیں بد عنوانی سے نمٹنے کے لئے ایک مربوط اور اجتماعی نقطہ نظر کی ضرورت ہے جو ترقی میں رکاوٹ اور معاشرے کے اخلاقی پہلو کو کمزور کرتی ہے’۔

سنہا نے کہا کہ بد عنوانی کے کینسر کی بیخ کنی کے لئے تمام متعلقین کو ایک اہم رول ادا کرنا ہے۔انہوں نے کہا: ‘بد عنوانی سے صاف وپاک جموں وکشمیر ہمارا مشن اور وڑن ہے ہمیں اس موقع کو استعمال کرکے عوامی زندگی کے بہتر مستقبل، جوابدہی اور قابلیت کے فروغ کے لئے اپنے عزم کی تجدید کرنی چاہئے’۔یو این آئی

Share This Article