جموں وکشمیر میں 27 مئی تک موسم خشک رہنے کا امکان

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 18 مئی (یو این آئی)

محکمہ موسمیات نے جموں وکشمیر میں 27 مئی تک موسم میں وسیع پیمانے پر کسی تبدیلی کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں 27 مئی تک موسم میں کسی بڑی پیمانے کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تاہم اس دوران جموں کے میدانی علاقوں میں موسم خشک رہنے کے ساتھ گرم رہ سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 18 اور 19 مئی کو موسم اجزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ 20 سے 27 تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمے نے کسانوں سے کہا کہ وہ 20 مئی سے اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں اپنے آپریشنز شروع کر سکتے ہیں۔

دا

Share This Article