جموں وکشمیر میں یکم ستمبر تک بارشوں کا امکان

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 27 اگست

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں یکم ستمبر تک خاص طور پر صبح اور شام کے وقت بارشوں کا امکان ہے۔

محکمے کی طرف سے جاری ایڈوئزری کے مطابق جموں خطے کے کچھ حصوں میں 27 سے 30 اگست تک صبح اور شام کے وقت تیز بارشیں ہوسکتی ہیں جس کے نتیجے میں خطرناک مقامات پر سیلابی ریلے، زمین کھسکنے، مٹی کے تودے گر آنے اور چٹانیں کھسکنے کے خطرات ہیں۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں 27 سے 30 اگست تک کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ 31 اگست اور یکم ستمبر کو بھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا مختصر مرحلہ متوقع ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں جموں وکشمیر میں 5 ستمبر تک موسم مجموعی طور پرخشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمے کی طرف سے جاری ایڈوئزری کے مطابق جموں خطے کے کچھ حصوں میں 27 سے 30 اگست تک صبح اور شام کے وقت تیز بارشیں ہوسکتی ہیں جس کے نتیجے میں خطرنات مقامات پر سیلابی ریلے، زمین کھسکنے، مٹی کے تودے گر آنے اور چٹانیں کھسکنے کے خطرات ہیں۔
موصوف ترجمان کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں میں 64.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کٹھوعہ میں 65.2 ملی میٹر، اودھم پور میں 64.8 ملی میٹر اور سانبہ میں 53.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
وادی کشمیر کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران3.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ پہلگام میں ہلکی بوندا باندی ہوئی ہے۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں بھی0.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

Share This Article