جموں وکشمیر میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Graphic shows large earthquake logo over broken earth and Richter scale reading

سری نگر، 18 مئی

جموں وکشمیر میں ہفتے کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جان یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق جموں وکشمیر میں ہفتے کی صبح 8 بجکر 35 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔۔انہوں نے کہا کہ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

تاہم اس زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔بتادیں کہ جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔

Share This Article