جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات: پہلے چار گھنٹوں کے دوران 26 فیصد ووٹنگ ریکارڈ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 18 ستمبر

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے 24 نشستوں کی پولنگ شد و مد اور انتہائی جوش و خروش سے جاری ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پولنگ کے پہلے چار گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 26 فیصد ووٹنگ درج ہوئی ہے۔

کشمیر میں اب تک اننت ناگ نشست پر سب سے کم 6 فیصد پولنگ ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ وادی کی باقی نشستوں پرقرین 10 فیصد پولنگ ریکارڈ ہوئی ہے۔
بتادیں کہ جموں و کشمیر میں ایک دہائی کے طویل عرصے کے بعد منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے بدھ کی صبح 24 حلقوں کے لئے پولنگ شروع ہوئی۔

اس مرحلے کےلئے زائد از 23 لاکھ ووٹر حق رائے دہی کے اہل ہیں جبکہ 219 امید وار قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔

حکام نے پُر امن اور ہموار پولنگ کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے وسیع پیمانے پر سیکورٹی و دیگر انتظامات کئے گئے ہیں۔

Share This Article