باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Reading: جموں وکشمیر اردو کونسل کا سالانہ اجلاس منعقد
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Font ResizerAa
Have an existing account? Sign In
Follow US
  • Home
  • ملٹی میڈیا
  • کشمیر
  • سرینگر
  • جموں
  • بھارت
  • ایشیا
  • بین الاقوامی
  • سیاست
  • خصوصی رپورٹ
  • کھیل
  • کاروبار
  • رائے
  • اداریہ
  • تعلیم
  • روزگار نیوز
  • آج کا اخبار
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
تازہ ترینکشمیر

جموں وکشمیر اردو کونسل کا سالانہ اجلاس منعقد

Last updated: جولائی 21, 2018 1:07 شام
8 سال ago
Share
SHARE

اردو زبان کی ترقی وترویج کے حوالے سے سالانہ رپورٹ پیش ،ہفتہ اردو منانے کا فیصلہ

سرینگر /13جولائی/
جموں وکشمیراردو کونسل کا سالانہ اجلاس مورخہ 12جولائی کو زیر صدارت ایڈوکیٹ عبدالرشید ہانجورہ سرینگر میں منعقد ہوا جس میں کونسل کے دیرینہ کارکنوں نے شرکت کی ۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تلاوت کافریضہ تنویر احمد نے انجام دیا ۔اس کے بعد کونسل کے سیکریٹری جنرل جاوید احمد ماٹجی نے حاضرین مجلس کا استقبال کیا اور سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کونسل کی جانب سے اردو زبان کی ترقی وترویج کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیل پیش کی اور سال رفتہ میں رہی کوتاہیوں کو بھی سامنے لاتے ہوئے ممبران پر زور دیا کہ آئندہ ان کوتاہیوں کا ازالہ یقینی بنایا جائے ۔اس کے بعد کونسل کے فائنانس سیکریٹری علی محمد نے تمام حسابات جس میں آمدنی اور خرچات کی مکمل تفصیل موجود تھی اجلاس میں من وعن پیش کئے ۔ اجلاس میں جملہ ممبران نے کونسل کو مستحکم بنانے اور اردو زبان کو ریاست جموں وکشمیر ی میں بنیادی مقام واپس دلانے کے حوالے سے اپنے خیالات کااظہار کیا ۔اس موقعہ پر چند اہم فیصلے طے پائے گئے جن میں جولائی کے آخری ہفتہ میں سنٹرل یونیورسٹی کشمیرکے اشتراک سے اردوانٹرنیشنل کانفرنسل کا انعقاد کیا جائے گا ۔کونسل کو فعال و مضبوط بنانے کیلئے 28جولائی کو صدارتی انتخابات منعقد کئے جائیں گے ۔انتخابات کیلئے تین نفری الیکشن بورڈتشکیل دیا گیا جس میں ایڈوکیٹ عبدالرشید ہانجورہ ( کنوئنر)،ناظم نذیر اور بشیر احمد شاہ مقرر کئے گئے ۔اردو زبان کی شان رفت بحال کرنے اور اس کی بنیادیں زمینی سطح پر مضبوط بنانے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں جی این وار( نگران )،اعجاز احمد ککرو ،ڈاکٹر حمید نسیم رفیع آبادی ،جاوید ماٹجی اور جاوید احمد کرمانی کوذمہ داری سونپی گئی۔ جی این وار کی تجویز کی تائید کرتے ہوئے طے پایا گیا کہ جموں وکشمیراردو کونسل کی جانب سے ریاست میں ہر سال ’’ اردو ہفتہ ‘‘منایا جائے گا ۔اردو رسم الخظ اور اردوکی ترویج کیلئے جموں کشمیر بنک کے ساتھ روابط استوار کرنے کی ذمہ داری شبیر احمد ماٹجی کو سونپی گئی ۔کونسل کی توسیع اور اس کے اغراض مقاصد کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ایک لائحہ عمل صدارتی انتخابات کے بعد ترتیب دیا جائے گا۔واضح رہے کہ اجلاس میں کونسل کے نائب صدور ڈاکٹر حمید نسیم رفیع آبادی ۔اعجاز احمد ککرو۔سیکریٹری جاوید ماٹجی ،جاوید کرما نی ،پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے چیرمین جی این وار ‘پی آر او بشیر احمد شاہ ،علی محمد ،ناظم نذیر،شبر احمد ماٹجی،ڈاکٹر سید ظہور گیلانی،مشتاق الحق سکندر،شہباز ہاکباری،نجم الدین ،نثارآلکریم وغیرہ شامل تھے

You Might Also Like

کورونا کے 64،553 نئے کیسز ، 1007 اموات
زبرون پہاڑیوں پر شبانہ آپریشن میں9کمسن بازیاب؛کرونا لاک داؤن کے دوران ممکنہ طور ٹریکنگ پر گئے تھے
بھارت میں رہ رہے مسلمانوں کا پورا خیال رکھیں
اوبامہ کا مودی کو مشورہ، کہا حکومت پاکستان اسامہ کی موجودگی سے لاعلم تھی
امسال خراب موسمی صورتحال اور مسلسل ژالہ باری نے میوہ باغ مالکان کی کمر توڑ دی
ہندوستان میں سوئس سفیر مایا تسافی کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات
Share This Article
Facebook Email Print
Previous Article پی ڈی پی کو توڑنے کی کوشش ہوئی تو کشمیر میں پیدا ہوں گے صلاح الدین اور یاسین ملک : محبوبہ مفتی
Next Article ذاکر نائیک کی حوالگی کا فیصلہ کوئی ایک شخص نہیں کرسکتا:ملائشیائی وزرا

تابعنا

اعثر علينا على الوسائط الاجتماعية
FacebookLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow

النشرة الأسبوعية

اشترك في النشرة الإخبارية لدينا للحصول على أحدث مقالاتنا على الفور!
[mc4wp_form]
أخبار شعبية
بھارتتازہ ترین

پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں پھر اضافہ

By
8 سال ago
بارہمولہ میں منشیات کے ساتھ اسلحہ، گولہ بارود برآمد/پولیس
فوج نے کیرن سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کا کیا دعویٰ
پی ڈی نیتا نے ایس ایس پی پلوامہ کا عہدہ با ضابطہ طور پر سنبھالا
رافیل پر ایوان اور قوم کو گمراہ کرنے پر راہل معافی مانگیں:راجناتھ
- الإعلانات -
Ad imageAd image
حالات فيروس كورونا العالمية

Confirmed

0

Death

0

معلومات اكثر: إحصائيات كوفيد -19
about us

نحن نؤثر على 20 مليون مستخدم ونعتبر شبكة أخبار الأعمال والتكنولوجيا رقم واحد على هذا الكوكب.

تجدنا على مواقع التواصل الاجتماعي

© Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
انضم إلينا!
اشترك في النشرة الإخبارية لدينا ولا تفوت آخر الأخبار والبودكاست وما إلى ذلك.
[mc4wp_form]
صفر بريد مزعج ، إلغاء الاشتراك في أي وقت.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?