جموں وکشمیرمیں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، یکم مارچ

جموں وکشمیر ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جے کے ڈی ایم اے) نے یونین ٹریٹری کے نو اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔

ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ایک ترجمان نے جمعے کو بتایا کہ بانڈی پورہ ، گاندربل، کپواڑہ، بارہ مولہ ، ڈوڈہ ، کشتواڑ، پونچھ ، رام بن اور ریاسی اضلاع میں کم درجے کے برفانی تودے گر آنے کا امکان ہے۔

حکام نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے اور جن علاقوں میں برفانی تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں وہاں جانے سے اجتناب کرنے کو کہا ہے۔ بتادیں کہ محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں بھاری برف و باراں کی پیشین گوئی کی ہے۔

Share This Article