جموں میں 18 سالہ نوجوان کی لاش برآمد

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں،22اپریل

جموں کے گاندھی نگر علاقے میں منگل کے روز نوجوان کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق جموں کے گاندھی نگر علاقے میں منگل کے روز اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب پارک میں ایک نوجوان کی گولی سے چھلنی لاش برآمد کی گئی۔پولیس کے مطابق، متوفی نوجوان کی شناخت سوریہ ونش چودھری ولد چندر پرکاش کے طور پر ہوئی ہے، اور وہ گزشتہ چند دنوں سے لاپتہ تھا۔
ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ نوجوان نے مبینہ طور پر اپنے والد کے پستول سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ جائے واردات سے ایک پستول بھی برآمد ہوا ہے، جس کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں کہ آیا وہ لائسنس یافتہ ہتھیار تھا یا نہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات کا پتہ لگانے کے لیے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، نوجوان کی اچانک موت نے اہلِ خانہ اور علاقے میں غم و اندوہ کی فضا پیدا کر دی ہے۔

Share This Article