جموں میں کئی مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 8 نومبر

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جموں وکشمیر کے جموں اور سانبہ اضلاع میں بدھ کی صبح مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور اس دوران ایک روہنگیائی شہری کو حراست میں لیا گیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے جموں اور سانبہ اضلاع میں بدھ کی صبح کئی مقامات پر چھاپے مارے۔انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے میانمار کے تارکین وطن کی رہائش گاہوں تک ہی محدود تھے اور یہ چھاپے پاسپورٹ ایکٹ کی خلاف ورزی اور انسانی اسمگلنگ سے متعلق کے سلسلے میں مارے گئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس دوران جموں کئے بٹھنڈی علاقے سے ظفر عالم نامی ایک روہنگیائی شہری کو اپنی عارضی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا۔یو این آئی

Share This Article