جزوی طور پر ابر آلود آسمان، کچھ جگہوں پر ہلکی بارش کا امکان/ محکمہ موسمیات

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

محکمہ موسمیات نے جزوی طور پر ابر آلود موسم کی پیشگوئی کرتے ہوئے اگلے چند دنوں کے دوران جموں و کشمیر کے کچھ مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر مختار احمد نے بتایا کہ 11 اپریل کو موسم جزوی سے ابر آلود رہنے کی توقع ہے اور کہیں دوپہر یا شام کے اوقات میں کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ 12 اپریل کو عام طور پر خشک رہے گا، حالانکہ دوپہر کے اوقات میں کچھ مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ 13 سے 15 اپریل تک پورے خطے میں موسم عام طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ 16 سے 17 اپریل تک موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور چند جگہوں پر ہلکی بارش یا گرج چمک کے ساتھ دوپہر کے آخر یا شام کے اوقات میں بارش کا امکان ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ 18 سے 22 اپریل تک حالات عام طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔

دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے موسم کی مجموعی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کسانوں کو فارم کے تمام کام دوبارہ شروع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Share This Article