ترکی میں امریکی سفارت خانے پر فائرنگ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

انقرہ: ترکی کے دارالحکومت میں واقع امریکی سفارت خانے پر نامعلوم کار سوار فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انقرہ میں سفید کار میں سوار ملزمان نے امریکی سفارت خانے پر فائرنگ کی۔ گولیاں امریکی سفارت خانے کی چیک پوسٹ کی کھڑکی پر لگیں تاہم فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترک حکام کے مطابق یہ واقعہ آج صبح 5 بجے پیش آیا جب ایک سفید کار سفارت خانے کے مرکزی دروازے پر آکر رکی جس میں موجود مسلح افراد نے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی میں امریکی پادری کی نظر بندی کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔ امریکا نے ترکی پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں جس کے جواب میں ترکی نے امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

Share This Article