ترال جھڑپ میں تین مقامی جنگجوئوں کی ہلاکت ، بانہال کو بارہمولہ سے جوڑنے والی ریل سروس کی معطلی کا سال نو میں شروعات

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/04جنوری: ترال جھڑپ میں تین جنگجوئوں کی ہلاکت کے بعد جنوبی کشمیر کا ریل رابطہ ایک مرتبہ پھر منقطع رہا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ترال قصبے میں جمعرات کو معرکہ آرائی کے دوران تین مقامی جنگجو جاں بحق ہو گئے ۔ اس دوران جنوبی کشمیرمیں مخدوش حالات کے پیش نظرجنوبی کشمیر میں ریل سروس بند رکھی گئی ۔ اس ضمن میں کشمیر ریل حکام نے بتایا ہے کہ قاضی گنڈ، بانہال ، قاضی گنڈ سرینگر ریل سروس کو عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے تاہم شمالی کشمیر میں ریل سروس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر بڈگا م بارہمولہ ٹرین حسب معمول چالو رہے گی ۔ اس دوران ریلوے حکام نے فیصلہ لیا کہ جنوبی کشمیر میں ریل خدمات کو آج دن بھر کیلئے بند رکھا جائے ۔ واضح رہے کہ بھارتیہ ریل میں تاریخ میں کشمیر واحد ایک ایسا خطہ ہے جہاں پر ریلوے خسارے میں چل رہی ہے کیوں کہ یہاں مخدوش حالات کی وجہ سے ریل سروس کو بار بار بند کرنا پڑتا ہے ۔ جس کی وجہ سے ریل حکام کو روزانہ لاکھوں روپے خسارہ برداشت کرنا پڑرہا ہے ۔ ریل ٹریکوں پر سخت حفاظتی انتظامات ہونے کے باوجود بھی ریل معطل رکھنی پڑتی ہے ۔

Share This Article