تحریک حریت کے ضلع صدر کی ہلاکت ، پاکستان کی شدید مذمت /ڈاکٹر فیصل

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پاکستان او آئی سی کی طرف سے کشمیریوں کی مکمل حمایت کو سراہتا ہے

سرینگر/21نومبر/سی این آئی/ تحریک حریت کے ضلع صدر اسلام آباد کی ہلاکت کی زبردست الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستان نے او آئی سی کی طرف سے کشمیریوں کی مکمل حمایت کو سراہتا ہے جب کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی طرف سے تحقیقات کی سفارش پر جلد عملدرآمد پر بھی زور دیتا ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے تحریک حریت جموں و کشمیر کے سنیئر رہنما حفیظ اللہ میر کے قتل کی مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کشمیر میں بھارتی مظالم سمیت تحریک حریت جموں و کشمیر کے سنیئر رہنما حفیظ اللہ میر کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان بھارتی افواج کے ہاتھوں 3 کشمیریوں کی جاں بحق اور 8 کے زخمی ہونے کی مذمت کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان او آئی سی کی طرف سے کشمیریوں کی مکمل حمایت کو سراہتا ہے جب کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی طرف سے تحقیقات کی سفارش پر جلد عملدرآمد پر بھی زور دیتا ہے۔

Share This Article