تحریک حریت کے رُکن کی حالت کورٹ بلوال جیل میں نازک

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

60سالہ عبدالرحمان تانترے کی سلامتی کولیکراہل خانہ انتہائی فکرمند

سری نگر:٨،جولائی :/ تحریک حریت کے ایک دیرینہ رُکن عبدالرحمان تانترے جوکہ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کورٹ بلوال جیل میں ایام اسیری کاٹ رہے ہیں ،کی سلامتی کولیکراُنکے اہل خانہ سخت فکرمندہیں ۔کے این این کے مطابق بیک وقت کئی عارضوں یابیماریوں میں متلائ60سالہ عبدالرحمان ساکنہ فتح پورہ بارہمولہ 20جون کو سری نگرکے ایک نجی اسپتال میں اپناعلاج کرانے آئے تھے ،اوراس دوران پولیس تھانہ بارہمولہ سے اُنھیں فون پراطلاع دی گئی کہ اُنکے خلاف تھانے میں کوئی کیس درج ہے ،اسلئے وہ سرینگرسے واپسی پرسیدھے تھانے پہنچے۔سرگرم مزاحمتی کارکن کے فرزندان بشمول فاروق احمدنے بتایاکہ سری نگرسے واپس بارہمولہ پہنچتے ہی عبدالرحمان تانترے سیدھے پولیس تھانہ گئے اوریہاں اُنھیں بتایاکہ درج کیس کی ضمانت عدالت سے لائیں ۔عدالت سے اس کیس کی ضمانت لانے کے بعدتھانے میں ایک اورکیس درج ہونے کی بات کہی گئی ،اوراس بیمارشخص کوگھرجانے کی اجازت دینے کے بجائے بندرکھاگیا۔فاروق احمدنے کہاکہ تھانے میں جب اُنکے علیل والدسخت بیمارہوگئے تواُنھیں بارہمولہ ضلع اسپتال لیاگیا،اوراسپتال سے واپس تھانے لانے کے بعداُنھیں جے آئی سی منتقل کیاگیا،اورہمیں بتایاگیاکہ اُس پری ایس اے لگایاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ یہاں سے علیل عبدالرحمان تانترے کوراتوں رات کورٹ بلوال جیل منتقل کیاگیا۔فاروق احمدتانترے کاکہناتھاکہ سال2016کی ایجی ٹیشن کے دوران اُنکے والداورتین بھائیوں کوگرفتارکرکے مہینوں بندرکھاگیا۔انہوں نے کہاکہ اُنکے محبوس والدکئی عارضوں میں مبتلاء ہیں ،سال2016میں دوران اسیری جب کورٹ بلوال جیل میں اُنکا Brain .Hamarageہواتواس بناء پرعدالت عالیہ نے موصوف پرلاگوپی ایس اے کوکالعدم قراردیکراُنکی رہائی کے احکامات صادرکئے۔فاروق احمداوراُنکے بھائیوں نے بتایاکہ وہ اپنے علیل والدکی صحت وسلامتی کولیکرسخت فکرمندہیں کیونکہ وہ شوگر،بلڈپریشر،گردوں کی تکلیف ،امراض قلب اورآنکھوں کے مرض میں مبتلاء ہیں ۔انہوں نے ایک ماہرڈاکٹرکاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرصاحب نے طبی معائنے اورعلاج ومعالجہ کے بعدخبردارکیاے کہ جیل یاکسی دوسری جگہ بندپڑے رہنااسکے لئے خطرناک ثابت ہوسکتاہے ۔ساٹھ سالہ عبدالرحمان تانترے کے فرزندان نے حقوق انسانی اداروں سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں تاکہ اُنکے بزرگ وعلیل والد کوبلاوجہ اوربلاجوازگرفتاری اوراسیری سے نجات مل سکے۔

Share This Article