تازہ برفباری کے بعد شاہراہ پر پھسلن پیدا ،سرینگر لہہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت تاحکم ثانی بند

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/22نومبر: جمعرات کی اعلیٰ صبح تازہ برفباری کے بعد سرینگر کرگل شاہراہ پر پھسلن پیدا ہونے کے بعد شاہراہ کو تاحکم ثانی ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند کیا گیا ۔ سی این آئی نمائندے نے اس ضمن میں گاندربل سے اطلاع دی ہے کہ جمعرات کی اعلیٰ صبح تازہ برفباری ہونے کے ساتھ ہی سرینگر کرگل لہہ شاہراہ پر پھسلن پیدا ہوگئی جس کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت روک دی گئی ۔ نمائندے نے ٹریفک حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شاہراہ پر پھسلن پیدا ہونے کے ساتھ ہی مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت روک دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شاہراہ کو قابل آمد رفت بنانے کیلئے کام ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا گیا ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ شاہراہ کو بند کرنے کے ساتھ ہی کرگل کا سرینگر سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں بنیادی سہولیات کی شدید قلت پائی جار ہی ہے اور عوام کو سخت ترین مشکلات کا سامنا ہے ۔ خیال رہے کہ وادی کشمیر میں موسم سرما شروع ہونے کے ساتھ ہی بھاری برفبا ری کے نتیجے میں بیشتر رابطہ سڑکیں منقطع ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

Share This Article