بی ایس پی نے جموں میں بین الاقوامی سرحد پر مشتبہ پاکستانی ڈورن کو واپس بھگایا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں،/یکم اپریل
بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جموں کے رام گڑھ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر دوران شب ایک مشتبہ پاکستانی ڈورن پر فائرنگ کرکے اس کو واپس بھگانے کا دعویٰ کیا ہے۔
بی ایس ایف کے ایک ترجمان کے مطابق علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ ڈرون نے کہیں ہتھیار یا نشہ آور مواد نہ ڈالا ہو۔
انہوں نے کہا: ‘رام گڑھ علاقے میں بین الاقومی سرحد پر جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب قریب سوا بارے بجے جھپکتی ہوئی روشنی (ایک مشتبہ ڈرون کی) دیکھی گئی’۔ان کا کہنا تھا کہ وہاں تعینات الرٹ جوانوں نے اس روشنی کی طرف گولیاں چلائیں جس کے بعد وہ (ڈرون) واپس بھاگنے پر مجبور ہوگیا۔ترجمان نے کہا کہ اس علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔
بتادیں کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران یہ اس نوعیت کا پیش آنے والا دوسرا واقعہ ہے۔قبل ازیں بی ایس ایف کے جوانوں نے ضلع سانبہ کے چملیال سرحدی پوسٹ پر 22 مارچ کو ایک پاکستانی ڈرون پر فائرنگ کرکے اس کو بھارتی حدود میں داخل ہونے سے روکا تھا۔یو این آئی

Share This Article