بی ایس ایف نے پاکستانی درانداز کو مار گرایا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جالندھر، 11 اگست

بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے ایک بار پھر ملک دشمن عناصر کی ہندوستانی حدود میں داخل ہونے کی ناپاک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے آج پنجاب کے ضلع ترن تارن میں ایک پاکستانی دراندازکو ہلاک کردیا۔

بی ایس ایف پنجاب فرنٹیئر کے تعلقات عامہ کے افسر نے جمعہ کو بتایا کہ صبح کے وقت، بارڈر سیکورٹی فورس کے الرٹ جوانوں نے ضلع ترن تارن کے تحت سرحدی گاو¿ں تھیکلان کے قریب واقع علاقے میں سرحدی باڑ کے سامنے ایک پاکستانی درانداز کی مشکوک نقل و حرکت دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں نے درانداز کو خبردار کیا لیکن وہ نہیں رکا اور آگے بڑھتا رہا۔

آنے والے خطرے کو محسوس کرتے ہوئے، بی ایس ایف کے جوانوں نے اپنے دفاع میں اس پر گولی چلائی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔یو این آئی

Share This Article