بیف کھانا چھوڑ دیں تو ختم ہو سکتے ہیں ماب لنچنگ کے واقعات: اندریش کمار

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

بیف کھانا چھوڑ دیں تو ختم ہو سکتے ہیں ماب لنچنگ کے واقعات: اندریش کمار

آر ایس ایس رہنما اندریش کمار کا کہنا ہے کہ اگر لوگ بیف کھانا چھوڑ دیں تو ماب لنچنگ جیسے واقعات ختم ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے نمٹنے کے لئے لوگوں میں ‘سنسکار’ کا ہونا بڑا رول ادا کر سکتا ہے۔

آر ایس ایس کے لیڈر کا یہ بیان الور لنچنگ کے کچھ دن بعد آیا ہے۔ آر ایس ایس کے رہنما نے کہا، "ماب لنچنگ کو درست نہیں ٹھہرایا جا سکتا، لیکن اگر لوگ بیف کھانا چھوڑ دیں تو’ شیطانوں‘ کے ذریعہ کئے جانے والے اس طرح کے جرائم کو روکا جا سکتا ہے۔

اندریش کمار نے مزید کہا، ‘کوئی بھی مذہب گائے کو مارنے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ چاہے وہ عیسائی مذہب ہو یا اسلام ۔عیسائی مذہب میں ‘مقدس گائے’ کی بات کہی گئی ہے اور اسلام کی بات کریں تو مکہ اور مدینہ میں آج بھی گایوں کو مارنے پر پابندی عائد ہے۔

اندریش کمار نے کہا کہ قانون کو اپنا کام کرنا چاہئے، لیکن اس مسئلہ سے نمٹنے کے لئے معاشرے میں بھی صحیح ‘سنسکار’ ہونا چاہئے۔

Share This Article