بھد رواہ میں المناک سڑک حادثہ : پولیس ہیڈ کانسٹبل اور اس کی اہلیہ از جاں ، دو بچے زخمی

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں و کشمیر پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل اور اس کی بیوی کی موت اس وقت واقع ہوئی جب وہ پہاڑی ضلع کشتواڑ میں حادثے کے شکار ہو گئے اور اس میں ان کے دو بچے بھی زخمی ہو گئے ۔ پولیس حکام نے بتایا کہ اہل خانہ ایک کار میں سفر کر رہے تھے تاہم کشتواڑ کے ایک پہاڑی علاقے میں ان کی کار حادثے کی شکار ہوئی اور ایک دریا میں جا گری جس کے نتیجے میں کار میں سوار پولیس ہیڈ کانسٹبل ، ان کی اہلیہ اور دو بچے شدید طور پر زخمی ہو گئے ۔

انہوں نے کہا کہ حادثے پیش آنے کے ساتھ ہی وہاں بچاﺅ کارورائیاں شروع کردی گئی اور تمام افراد کو نکال کر اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہاں پولیس ہیڈ کانسٹبل اور اس کی اہلیہ زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ بیٹھی جبکہ دو بچے اسپتال میں زیر علاج ہے ۔

پولیس کے ایک سنیئر عہدیدار نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہیڈ کانسٹیبل جس کی شناخت ذوالفقار علی کے بطور ہوئی اور ان کی اہلیہ حادثے میں اس وقت زخمی ہو گئے جب ڈوڈة ضلع کے بھدرواہ علاقے میں بستی گاو¿ں کے قریب دریا میں گر گئی۔انہوں نے کہا کہ حادثے میں دو بچے بھی زخمی ہو گئے اور زخمی بچوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Share This Article