بڑے بھائی کے ساتھ جھگڑے میں زخمی ہوا چھوٹا بھائی اسپتال میں دم توڑ بیٹھا ، واڈرہ سوپور میں ماتم

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /6فروری

شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں ایک دل دہلانے واقعہ میں دو روز قبل بھائی کے ساتھ جھگڑے میں زخمی ہونے والا چھوٹا بھائی اسپتال میں دم توڑ بیٹھا ۔

تفصیلات کے مطابق سوپور کے واڈرہ علاقے میں دو دن قبل گھر یلو تنازعہ کے دوران بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ 21سالہ چھوٹا بھائی عابد رشید بٹ اور ان کے بڑے بھائی کے درمیانی ہاتھا پائی ہوئی جس دوران عابد زخمی ہو گیا ۔ جس کے بعد اگرچہ عابد کو علاج کیلئے سرینگر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دو دنوں تک مو ت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد زندگی کی جنگ ہار گیا

Share This Article