برہانی وانی کی دوسری برسی پر کشمیر میں کشیدگی ، امرناتھ یاترا روک دی گئی ، کئی مقامات انٹرنیٹ خدمات بند

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر: حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی کی دوسری برسی کے پیش نظر جموں و کشمیر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ علاحدگی پسندوں کی جانب سے بند کی کال کے پیش نظر جہاں امرناتھ یاترا کو اتوار کو ایک دن کیلئے روک دیا گیا ہے وہیں کئی مقامات پر انٹرنیٹ خدمات بھی احتیاطی طور پر بند کردی گئی ہیں۔

ڈی جی پی ایس پی وید نے بتایا کہ آپ کو معلوم ہے کہ جموں و کشمیر میں لا اینڈ آرڈرکی صورتحال اچھی نہیں ہے اور عقیدت مندوں کیلئے محفوظ یاترا کو یقینی بنانے کی ہماری کوشش ہے ۔ اتوار کو ہڑتال کی کال دی گئی ہے ، جس کے پیش نظر ہمیں یاترا کو روکنا پڑا۔

خیال رہے کہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے کوکررناگ علاقہ میں 8 جولائی 2016 کو ایک انکاونٹر میں سیکورٹی فورسیز نے برہانی وانی کوجاں بحق کیا تھا ۔ اس کی موت کے بعد وادی میں بڑے پیمانے پر پرتشدد احتجاج ہوئے تھے اور طویل عرصہ تک کرفیو لگا رہا تھا ۔

Share This Article