برطانیہ کے بریگزٹ امور کے وزیر ڈیوڈ ڈیوس کا استعفیٰ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

برطانیہ کے بریگزٹ امور کے وزیر ڈیوڈ ڈیوس کا استعفیٰ

لندن، 9 جولائی : برطانیہ کے بریگزٹ امور کے وزیر ڈیوڈ ڈیوس نے اتوار کو اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔
وزیر اعظم ٹریسا مئے کے لئے یہ ایک بہت بڑا دھچکا ہے کیونکہ وہ بریگزٹ کے بعد بھی یوروپی یونین کے ساتھ مضبوط اقتصادی تعلقات کو برقرار رکھنے کے معاملہ پراپنی پارٹی میں یکجہتی برقرار رکھنے کے لئے کافی کوشش کر رہی تھی۔
وزیر اعظم کے دفتر سے متعلق ایک اعلی سطحی ذرائع نے بتایا کہ وہ وزیر اعظم کو استعفی سونپ رہے ہیں. ان کے استعفی کے بعد اسٹرلنگ کرنسی میں چھوٹی سی تبدیلی دیکھی گئی تھی. وہ اس معاملے میں کافی تیز و طرار مانے جاتے تھے اور بریگزٹ مذاکرات کے لئے ان کی ایک خاص شبیہ بن چکی تھی. اس بات کی بھی چرچا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے ان کا رول تھوڑا سمٹ کر رہ گیا تھا اور اس موضوع پر بات چیت کے لئے محترمہ مئے اور کابینہ کے ساتھیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا شروع کر دیا تھا۔ مسٹر ڈیوس اس بات كوے لے کر بھی اداس بتائے جاتے تھے۔
انہیں دو سال پہلے ہی نو تشکیل شدہ بریگزٹ محکمہ کی ذمہ داری دی گئی تھی اور 2016 میں برطانیہ میں ہوئے ریفرنڈم میں ملک کے عوام نے ’یوروپی یونین سے برطانیہ کےالگ ہونے‘(بریگزٹ) کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ اس وزارت کے قیام کا مقصد یوروپی یونین سے برطانیہ کے باہر نکلنے کے عمل کی نگرانی کرنا تھا۔
رائٹر،

Share This Article