براہ راست :بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ،بی جے پی امیدوار کی موت

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

براہ راست : بانہال میں اُس وقت پولنگ عمل متاثر ہوا جب یہاں ووٹ ڈالنے کے بعد بی جے پی کے امیدوار کی حرکت قلب بند ہونے سے موت ہوگئی .

بتایا جاتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رامبن میونسپل وارڈ 2 کے امیدوار آزاد سنگھ راجو کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی .موصو لہ اطلاعات کے مطابق دوسرے مرحلے کی پولنگ کے دوران سناری محلہ رام بن میں قائم پولنگ مرکز پر اپنا ووٹ ڈالنے کے دوران مذکورہ بھاجپا امیدوار کے سینے میں درد ہوا اور وہ زمین پر گر گیا .

اس موقعے پر پولنگ کا عمل روک دیا گیا اور مذکورہ بھاجپا امیدوار کو نزدیکی صحت مرکز پہنچایا گیا ،جہاں ڈاکٹروں نے اُس طبی معائینہ کیا اور اُسے مردہ قرار دیا .

آزاد سنگھ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ سبکدوش سرکاری ملازم تھے اور 62 برس کی عمر میں انہوں نے بھا جپا کی ٹکٹ پر رام بن میونسپل انتخابات میں بطور امیدوار حصہ لیا تھا .

Share This Article