بانڈی پورہ کے جنگل میں جھڑپ جاری 2عسکریت پسند اور ایک فوجی ہلاک

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File Picture

پلوامہ میں پیرا ملٹری فورسز کی گشتی پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ

سرینگر؍14؍جون؍ ؍ بانڈی پورہ کے جنگلی علاقے میں فوج اور جنگجوؤں کے درمیان جھڑپ چھٹے روز بھی جاری رہی جس دوران 2عسکریت پسند اور ایک فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ دفاعی ترجمان نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مارے گئے عسکریت پسندوں کی شناخت کیلئے کارروائی شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جنگل میں ایک درجن سے زائد عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی ہے۔ ادھر پلوامہ میں عسکریت پسندوں نے گشتی پارٹی پر فائرنگ کی ۔ جے کے این ایس کے مطابق بانڈی پورہ کے جنگلی علاقے میں فوج اور عسکریت پسندوں کے مابین چھٹے روز بھی شدید گولیوں کا تبادلہ جاری رہا۔ نمائندے کے مطابق 13اور 14جون کی درمیانی رات کو جنگل میں چھپے بیٹھے عسکریت پسندوں اور فورسز کے درمیان شدید گولیوں کا تبادلہ ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ جنگل میں زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیں جبکہ رات بھر ہیلی کاپٹروں نے جنگل کی فضائی نگرانی بھی کی ۔ نمائندے کے مطابق جمعرات صبح فورسز نے جھڑپ کی جگہ دو عسکریت پسندوں کی نعشیں برآمد کی اور اُن کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ جنگجوؤں کی فائرنگ میں ایک فوجی شدید طورپر زخمی ہوا اگر چہ اُس کو فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ دفاعی ترجمان نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ بانڈی پورہ میں جھڑپ کے دوران ایک فوجی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ جنگل میں ایک درجن سے زائد عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے بانیار جنگل اور اُس کے ملحقہ علاقوں کو بھی سیل کرکے فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے گئے ہیں۔ ادھر پلوامہ میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب عسکریت پسند وں نے پیرا ملٹری فورسز کی گشتی پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی ۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ سی آر پی ایف اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ اس دوران عسکریت پسندنمودار ہوئے اور انہوں نے فائرنگ شروع کی ۔ فورسز اہلکاروں نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارورائی کی جس دوران کئی منٹوں تک دوبدو گولیوں کا تبادلہ جاری رہا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹینٹ سیکورٹی فورسز کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

Share This Article