بانڈی پورہ میں جنگجو مخالف آپریشن ،پانچویں روز بھی جاری رہا

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File Picture

طرفین کے مابین جنگلات میں متواتر فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری،جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

بانڈی پورہ:۱۳،جون:/ بانڈی پورہ کے وسیع جنگلات میں بدھ کو 5 ویں روزبھی جنگجو مخالف آپریشن جاری رہا ،جس دوران طرفین کے مابین متواتر فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ،تاہم اس میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔یاد رہے کہ منگلوار کو طرفین کے مابین گولیوں کا تبدلہ رُک گیا تھا ،تاہم فوج نے یہاں تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا تھا ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق بانڈی پورہ کے جنگلات میں جنگجوؤں کے خلاف پانچویں روز بھی آپریشن جاری رہا ۔ذرائع نے بتایا کہ سنیچر وار کے روز مشکوک نقل وحرکت کے دوران دیکھی گئی ،جس کے بعد پانار جنگلات میں وسیع پیمانے پر جنگجوؤں کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ تلاشی کارروائی کے دوران گھنے جنگلات میں فوج اور جنگجوؤں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا ،جو وقفے وقفے سے پانچ روز سے جاری ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بانڈی پورہ کے جنگلات میں 15جنگجوؤں کا ایک گروپ موجود ہے ،جن کے خلاف فوج ،ایس او جی اور دیگر فورسز اہلکاروں کے علاوہ فوجی کمانڈوز وپیرا اہلکار وں نے وسیع پیمانے پر تلاشی کارروائی کاسلسلہ جاری رکھا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر جنگجو فوج وفورسز محاصرہ کا محاصرہ توڑنے میں کامیاب ہوئے اور فرار ہوگئے جبکہ دو جنگجوؤں نے گزشتہ2روز سے فوج وفورسز اہلکاروں کو الجھاکے رکھا ۔ذرائع نے بتایا کہ بدھ کو طرفین کے مابین شدید نوعیت کی گولیوں کا تازہ تبادلہ ہوا ۔یاد رہے کہ منگل کے روز طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ مختصر وقت کیلئے رک گیا تھا ۔ذرائع نے بتایا کہ منگلوار اور بدھ کی درمیانی رات کو جنگلات میں موجود جنگجوؤں اور فوج وفورسز کے درمیان گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا ،جو بدھ کو وقفے وقفے سے دن بھر جاری رہا ۔دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ آپریشن میں جاں بحق ہوئے جنگجوؤں کے حوالے سے تفصیلات جمع کی جارہی ہے ۔یاد رہے کہ سنیچر کی شام کو پانار جنگلات بانڈی پورہ میں اُس وقت جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا گیاجبکہ جنگجوؤں نے 14آر آر کی ایک گشتی پارٹی پر فائرنگ کی گئی ۔فوج نے اس کے بعد دیگر جنگلی علاقوں جن میں بٹھو ،ویون ،ساریندر ،کدارا ،آراگام اور اجس شامل ہے ،میں جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا گیا ۔ابتدائی آپریشن کے دوران جنگجوؤں اور فوج کے درمیان آمنا سامنا ہوا جبکہ گولیوں کے تبادلے میں2اہلکار زخمی ہوئے،جو اس بادامی باغ سرینگر میں واقع 92فوجی اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شمالی کشمیر میں 26مئی سے 11جون تک جنگجوؤں اور فوج کے درمیان خونین معرکہ آرائیوں میں 16جنگجو اور ایک فوجی لقمہ اجل بن گئے۔

Share This Article