بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کی کار سے حادثہ ، اسکوٹر سوار کی موت

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

شمالی گوا کے انجونا بیچ کے نزدیک ایک اسکوٹر سوار بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کی کار سے ٹکرا گیا ۔ اس حادثہ میں بائیک سوار کی موت ہوگئی ہے ۔ یہ واقعہ بدھ کو دیر رات پیش آیا ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق نتیش گورل ( 31) نام کے شخص کا اسکوٹر زرین کے انووا کار سے ٹکرا گیا ۔

اس زور دار ٹکر میں نتیش کے سر پر سنگین چوٹ آئی تھی ۔ انہیں نزدیک میں واقع مپوسا کے اسیلو اسپتال میں بھرتی کروایا گیا ، جہاں ان کی موت ہوگئی ۔

معاملہ کی جانچ کررہے پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ اس حادثہ کے وقت زرین خان اور ان کا ڈرائیور علی عباس گاڑی میں موجود تھے ۔ ان کا ڈرائیور یوٹرن لے رہا تھا اور اسی وقت یہ ٹکراو ہوگیا ۔ اب اس معاملہ میں دفعہ 304 کے تحت زرین خان کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ لیکن زرین خان کے خلاف کوئی معاملہ درج نہیں کیا گیا ہے ۔

ممبئی مرر کی رپورٹ کے مطابق زرین کی ٹیم کا دعوی ہے کہ زرین کی گاڑی کھڑی تھی اور جس وقت یہ حادثہ پیش آیا ، اسکوٹر سوار نے ہیلمٹ نہیں پہنا ہوا تھا ۔ ٹکراو کے بعد زرین خان ہی زخمی شخص کو اسپتال لے کر گئیں ۔

Share This Article