بارہمولہ میں کرنٹ لگنے سے معروف فٹ بالر از جان

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر،05اکتوبر

بارہمولہ کے رنگوار علاقے میں جمعرات کے روز نامور فٹ بالر کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز 30سالہ امتیاز احمد راتھر ولد غلام قادر ساکن رنگواراپنے گھر میں مرمت کا کام کرتے ہوئے بجلی کرنٹ لگنے سے شدید طورپر زخمی ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ اہل خانہ نے اسے علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکا۔

دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔یو این آئی

Share This Article