بارہمولہ میں پتھر کی کھدائی سے منسلک لینڈ سلائیڈنگ ،ایف آئی آر درج: پولیس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 20 دسمبر

بارہمولہ پولیس نے 19 دسمبر 2025 کو خانہ پورہ میں پتھر کی غیر قانونی کھدائی کی وجہ سے پیش آنے والے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعہ پر ایک کیس درج کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ بارہمولہ پولیس نے 19 دسمبر 2025 کو خانہ پورہ میں پتھر کی غیر قانونی کھدائی کی وجہ سے پیش آنے والے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعہ پر ایک کیس درج کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے جان و مال کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر219/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ بارہمولہ پولیس عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

Share This Article