بارسو گاندربل میں عید ملن کا پروگرام ،سنٹرل یونیورسٹی میں زیر تعلیم غیر ریاستی طلبا و طالبات نے کی شرکت

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ضلع گاندربل کے بارسو علاقے میں ہفتے کے روز عید ملن کے پروگرام کا انعقاد سیاسی و سماجی کارکن مظفر احمد گنائی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں سنٹرل یونورسٹی میں زیر تعلیم غیر ریاستی طلبا و طالبات کی خاصی تعداد نے شرکت کی

پروگرام کے اس موقعہ پر طلبا و طالبات نے کہا کہ ہم مظفر احمد گنائی کے بے حد مشکور ہے جنہوں نے ہمیں اپنے گھر پر دعوت دیکر عید ملن کے پروگرام کا اہتمام کیا

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے اہتمام سے ہمیں اس بات کا احساس ہوا کہ کشمیر واقعی مہمان نوازی میں ہمیشہ پیش پیش رہتا ہے اور یہاں کے لوگ ہمیں ممکن مدد فراہم کرتے ہیں

اس موقعہ پر مظفر احمد گنائی نے کہا کہ یہ پروگرام کے منعقد کرنے کا مقصد یہ تھا کہ جو بھی غیر ریاستی طلبا و طالبات سنٹرل یونورسٹی میں زیر تعلیم ہے ان کو یہ نا لگے کہ وہ اپنے گھر سے دور ہیں

انہوں نے پروگرام میں آئے سبھی غیر ریاستی طلبا و طالبات سے مخاطب ہوکر کہا کہ اگر ان کو کسی بھی طرح کی مدد کی ضرورت ہو تو وہ ان کی نوٹس میں لائیں تاکہ وقت پر ان کا ازالہ ہوسکے

پروگرام کے آخر پر دوپہر کے کھانے پینے کا بھی اہتمام کیا گیا جس کے بعد طلباء و طالبات سے ایسا پروگرام منعقد کرنے پر مظفر احمد گنائی کا شکریہ کیا

Share This Article