این ایچ پی سی کی جانب سے ایک فیصد مفت بجلی کے طور پر51.94کروڑ روپے کی ادائیگی ۔ نائب وزیرا علیٰ

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں :نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے آج ایوان کو مطلع کیا کہ این ایچ پی سی نے 2008 ءسے سٹیٹ پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کو ریاست میں قائم مختلف بجلی پروجیکٹوں کےلئے ایک فیصد مفت بجلی ( 110.50ایم یوایس) کے لئے 51.94کروڑ روپے ادا کئے ہیں۔
جیون لال کی جانب سے اُٹھائے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس میں اوڑی ۔IIکے لئے 19 کروڑ روپے، سیوا ۔IIکے لئے 16.33کروڑ روپے ، نیمو۔بزگو کے لئے 8.85کروڑ روپے اور چوتک کے لئے 7.76کروڑ روپے شامل ہیں۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حاصل کی گئی رقم لوکل ائیریا ڈیولپمنٹ پر صرف کی جاتی ہے ۔انہوںنے مزید کہا کہ محکمہ بجلی بسوہلی تحصیل کے لئے متاثرہ علاقو ں میں ایل اے ڈی ایف سکیم کی مو¿ثر عمل آوری کےلئے نقش راہ مرتب کر رہاہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے