ایم آئی اینڈ ایف سی اور پی ایچ ای ملازمین کی مشترکہ کال ،5 اور6 اکتوبر تالا بند ہڑتال ہوگی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ایم آئی اینڈ ایف سی فیڈریشن ،کشمیر پی ایچ ای ڈیلی ویج ایمپلائز ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر 5 اور6 اکتوبر کو تالہ بند ہڑتال کی کال دی .

ملی تفصیلات کے مطابق میکنیکل اری گیشن اینڈ فلڈ کنٹرول ایمپلائز فیڈریشن کے سربراہ فاروق احمد خان ،کشمیر پی ایچ ای ڈیلی ویج ایمپلائز ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر اپنے مطالبات کو لیکر 5 اور 6 اکتوبر کو تالانہ بند ہڑتال کی کال دی .

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مطالبات کو لیکر کئی بار احتجاج کیا لیکن ابھی تک ہمارے مطالبات پورے نہیں کئے گئے .انہوں نے کہا کہ کئی ماہ سے تنخواہیں سے محروم ہیں ،جسکی وجہ سے ہم فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہورہے ہیں .

انہوں نے مطالبہ کیا کہ رکی پڑی تنخواہ کو بغیر کسی تاخیر کے واگزار کیا جائے .انہوں نے کہا کہ ہماری تنخواہیں روک کر ہماری زندگی اجیران بنا دی گئی ہے جبکہ اس حوالے سے انتظامیہ محض سبز باغ دکھا رہی ہے .

فاروق احمد خان نے ہم تمام دفاترپر تالا چڑھائیں ،جس کا فیصلہ انجینئر نگ کمپلیکس راجباغ میں ایک اہم اجلاس کے دوران لیا گیا .

Share This Article