ایس پی شوپیان کے سیکورٹی قافلے پر مسلح حملہ

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر :جنوبی ضلع شوپیان میں جنگجوﺅں نے ہفتہ کی صبح ایس پی شوپیان کے سیکورٹی قافلے پر فائرنگ کی ،تاہم اس مسلح حملے میں سیکورٹی فورسز کو کسی طرح کا جانی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔جنگجوﺅں اور پولیس کے درمیان مختصر گولیوں کے تبادلے کے دوران جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔

رپورٹس کے مطابق کولگام ۔شوپیان روڑ پر ہفتہ کی صبح گھاٹ میں بیٹھے جنگجوﺅں نے ایس پی شوپیان اے ایس دنکر کے سیکورٹی قافلے پر حاجی پورہ کے مقام پر مسلح حملہ کیا ۔ذرائع نے بتایا کہ جنگجوﺅں کی طرف سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں کچھ گولیاں ایس پی شوپیان کی بلٹ پروف گاڑی پر بھی لگیں ،تاہم اس حملے میں ایس پی شوپیان بال بال بچ گئے ۔

اس دوران پولیس نے بھی جوابی کارروائی میں فائرنگ کی جسکے نتیجے میں طرفین کے مابین کچھ دیر کےلئے گولیوں کا تبادلہ ہوا ۔تاہم جنگجو فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔دریں اثناءفورسز نے فائرنگ کے واقعے کے فوراً بعد علاقے کا محاصرہ کیا اور حملہ آﺅر کی تلاش شروع کردی ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے