ایس پی اوؤزکوپولیس ملازمت چھوڑنے کی تلقین

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

مالکان باغات کوخاردارتاریں ہٹانے کی ہدایت

پلوامہ،شوپیان:۲۷،جون:کے این این/ جنوبی کشمیرمیں ایک ایس پی اؤسمیت مزیدکچھ نوجوانوں کے جنگجوؤں کی صف میں شامل ہونے کے بیچ دوران شب مشتبہ جنگجوبیلوپلوامہ کے 2ایس پی اوؤزکے گھروں میں داخل ہوئے اوراُنھیں پولیس ملازمت چھوڑنے کوکہا۔کے این این کے مطابق ضلع پلوامہ کے بیلوگاؤں میں منگل اوربدھ کی درمیانی رات2سے3جنگجویہاں کے رہنے والے ایس پی اوؤزشاکراحمدبٹ بیلٹ نمبر304/SPOاورسجاداحمدآہنگربیلٹ نمبر 655/SPOکے گھروں میں داخل ہوئے اوردونوں کوخبردارکیاکہ جلدسے جلد پولیس کی نوکری چھوڑدؤ،ورنہ سنگین نتائج بھگتناپڑیں گے۔پولیس ذرائع نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ جنگجوؤں نے دونوں ایس پی اوؤزکی مارپیٹ کی ،اوراُنھیں پولیس کی ملازمت چھوڑنے کوکہاگیاہے۔اُدھرنزدیکی ضلع شوپیان کے مالکان باغات کوجنگجوؤں نے ایک مرتبہ پھرہدایت دی ہے کہ وہ اپنے میوہ باغات کے اردگردنصب کردہ خاردارتارہٹادیں۔بتایاجاتاہے کہ جنگجوؤں کاایک گروپ جوکہ موٹرسائیکل پرسوارتھے ،شوپیاں ضلع کے کندالن گاؤں میں نمودارہوئے اورانہوں نے زمینداروں اورمیوہ باغات کے مالکان کوسخت ہدایت دی کہ وہ اپنی زمینوں اورباغات کے اردگردلگی خاردارتاراورفینسنگ کوفوری طورپرہٹادیں ۔بتایاجاتاہے کہ جاتے جاتے جنگجوؤں نے یہاں ہوامیں گولیوں کے کئی راؤنڈبھی فائرکئے۔

Share This Article