ایس اے سی نے خصوصی ترقیاتی پروجیکٹوں کیلئے ٹول ٹیکس استثنیٰ منظور کیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں:ریاستی انتظامی کونسل کی میٹنگ آج یہاں گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں بنیادی نوعیت کے اہم پروجیکٹوں کیلئے درکار مشینری ، آلات اور دیگر مواد پر ٹول ٹیکس نہ لگنے کے عمل کو منظوری دی گئی ۔ واضح رہے کہ ریاست میں عملائے جا رہے اہم پروجیکٹوں کیلئے درکار مشینری ، آلات اور دیگر مواد پر ٹول ٹیکس عائد کرنے سے ان پروجیکٹوں کے اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے جس کی عکاسی اصل پروجیکٹ میں نہیں ہوتی ہے ۔ اگرچہ تمام اہم پروجیکٹوں کی سو فیصد فنڈنگ مرکز سے ہوتی ہے اور اس تناظر میں ریاست پر لازم ہوتا ہے کہ وہ ریاست میں ان پروجیکٹوں کی عمل آوری کیلئے درکار سامان پر اضافی ٹیکس نہ لگائے ۔

Share This Article