ایرو انڈیا 2023 نئے ہندوستان کی ترقی اورمینوفیکچرنگ کی صلاحیت کو ظاہر کرے گا:راجناتھ سنگھ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Hyderabad, July 02 (ANI): Union Minister for Defence Rajnath Singh addressing at the Bharat Dynamics Limited (BDL), Bhanur Unit, in Hyderabad on Saturday. (ANI Photo/PIB)

بنگلورو۔ 12؍ فروری

وزیر اعظم نریندر مودی 13 فروری 2023 کو بنگلورو، کرناٹک میں ایشیا کے سب سے بڑے ایرو شو – ایرو انڈیا 2023 – کے 14ویں ایڈیشن کا افتتاح کریں گے۔

بنگلورو کرٹین رائزر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ایرو انڈیا 2023 ملک کی مینوفیکچرنگ کی صلاحیت اور وزیر اعظم کے تصور کے مطابق ’آتم نر بھر بھارت‘ کو پورا کرنے کے لیے حاصل کی گئی پیش رفت کو ظاہر کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب ایرو اسپیس اور ایوی ایشن کے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

13 سے 15 فروری کاروباری دن ہوں گے، جبکہ 16 اور 17 کو عوامی دنوں کے طور پر مقرر کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو شو کا مشاہدہ کرنے کی اجازت دی جا سکے۔

تقریب میں وزرائے دفاع کا کنکلیو شامل ہے۔ تقریباً 35,000 مربع میٹر کے رقبے پر واقع ایئر فورس اسٹیشن، یلہنکا میں منعقد ہونے والا یہ ایونٹ، اب تک کا سب سے بڑا ایونٹ ہے، جس میں 98 ممالک کی شرکت کا امکان ہے۔ 32 ممالک کے وزرائے دفاع، 29 ممالک کے ایئر چیفس اور عالمی اور ہندوستانی او ای ایمز کے 73 سی ای اوز کی اس تقریب میں شرکت متوقع ہے۔ رکشا منتری نے ریکارڈ بین الاقوامی شرکت کو نہ صرف مختلف ممالک کے ساتھ ہندوستان کے خریدار بیچنے والے تعلقات بلکہ عالمی خوشحالی کے ان کے مشترکہ وژن کی عکاسی قرار دیا۔

Share This Article