ایران جوہری ڈیل : ٹرمپ کی علیحدگی جنگ کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے:میکرون

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پیرس،7مئی: فرانسیسی صدر امانوئل میکرون نے متنبہ کیا ہے کہ ایرانی جوہری ڈیل سے اگر ٹرمپ نے دستبرداری اختیار کی تو یہ کسی جنگ کا سبب بن سکتا ہے۔ جرمن جریدے ڈیئر اشپیگل کو انٹرویو دیتے ہوئے میکروں نے کہا کہ امریکی علیحدگی سے مسائل کا پٹارہ کھل سکتا ہے۔ فرانسیسی صدر نے یہ بھی کہا کہ انہیں یقین ہے کہ امریکی صدر جنگ کے خواہشمند نہیں ہیں۔ امریکی دورے پر میکروں نے امریکی صدر سے کہا تھا کہ وہ ڈیل سے علیحدگی مت اختیار کریں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ب12مئی کو اس کا فیصلہ کرنا ہے کہ آیا ایرانی جوہری ڈیل سے علیحدگی اختیار کی جائے۔ اس مناسبت سے ابھی تک کچھ واضح نہیں ہے۔
یو این آئی

Share This Article