ایئر انڈیا کا طیارہ غلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ٹاٹا گروپ کی فضائی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ایئر انڈیا کا ایک طیارہ پیر کی رات غلطی سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہو گیا، تاہم اس کا احساس ہوتے ہی وہ فوری طور پر واپس ہندوستانی سرحد میں لوٹ آیا۔

ایئرانڈیا کے ایک ترجمان نے ایک بیان جاری کرکے بتایاکہ 22جون کو پرواز نمبر اے آئی-479 دہلی سے امرتسر پہنچی تھی۔ اترنے سے پہلے آس پاس کے علاقے میں چکر لگاتے وقت طیارہ کچھ دیر کے لیئے پاکستان کی فضائی حدودمیں داخل ہوگیا۔ذرائع نے بتایا کہ اس وقت امرتسر ہوائی اڈے پر کافی ٹریفک تھا، اس لیے اترنے کا انتظار کر رہی تمام پروازوں سے ‘ہولڈ کرنے ‘ کے لیے کہا گیا تھا۔ ایسی صورتحال میں طیارے آس پاس کے علاقے میں ہی چکر لگاتے ہیں۔

اسی دوران ایئر انڈیا کی یہ پرواز کچھ دیر کے لیے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہو گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عملے کے ارکان کو اس کا احساس ہوتے ہی انہوں نے طیارے کو واپس ہندوستانی سرحد کی طرف موڑ لیا۔ انہوں نے کہا کہ امرتسر ہوائی اڈہ پاکستانی سرحد کے کافی قریب ہے ، اور کئی بار غلطی سے ایسا ہو جاتا ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ واقعے کی جانکاری ریگولیٹری ایجنسیوں کو دے دی گئی ہے ۔ ساتھ ہی معاملے کی اندرونی جانچ بھی کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایئر انڈیا کے لیے مسافروں اور عملے کی حفاظت اولین ترجیح ہے ۔واضح رہے کہ دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کی ایئرلائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہیں۔
اس کے باوجود، خراب موسم یا اس طرح کی کسی ہنگامی صورتحال میں ہندوستان پاکستانی طیاروں کو اپنے فضائی علاقے میں

Share This Article