اکھنور جموں میں مشتبہ افراد کی نقل وحرکت کے بعد تلاشی آپریشن شروع

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
ANI_20240712024

جموں، 15 جولائی

سیکورٹی فورسز نے مشتبہ افراد کی نقل و حمل کے متعلق اطلاع موصول ہونے پیر کی صبح جموں کے اکھنور علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جموں کے اکھنور علاقے میں مقامی لوگوں نے مشتبہ افراد کی نقل و حمل دیکھی جس کے بارے میں انہوں نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا۔

انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کو فوجی تنصیبات کے قریب دیکھا گیا ہے۔

بتادیں کہ جموں خطے میں ملی ٹنسی واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Share This Article