اڈوانی ،جوشی سی بی آئی عدالت میں پیش ہونے کے لئے لکھنؤ روانہ

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی ،30مئی (یواین آئی)بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے سینئررہنما لال کرشن اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی آج اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے لئے روانہ ہوگئے ۔
دونوں کو لکھنؤ میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں بابری مسجد انہدام معاملہ میں پیش ہونا ہے ۔
اجودھیا میں چھ دسمبر1992 کو بابری مسجد انہدام معاملہ میں مسٹر اڈوانی اور جوشی کے علاوہ پارٹی کی ایک اور سینئر رہنما اوما بھارتی کو بھی سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں پیش ہونا ہے ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے