آسیہ اندرابی اوراُنکی2رفقاء خاتون جج کے سامنے پیش
تینوں کے جوڈیشل ریمانڈ میںایک ماہ کی توسیع،تہاڑجیل دلی منتقل
نئی دہلی:١٦،جولائی : / قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے دُختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو2قریبی رفقاء سمیت دلی کی خصوصی عدالت میں پیش کرکے تینوں خواتین مزاحمتی لیڈروں کا30روزہ جوڈیشل ریمانڈحاصل کرلیا۔کے این این مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے26اپریل2018کوآسیہ اندرابی اوراُنکی رفقاء کیخلاف ایف آئی آردرج کیا،جس میں یہ بتایاگیاکہ آسیہ اندرابی نے جموں وکشمیرکوبھارت سے الگ کرنے کاپرچارکرنے کیساتھ ساتھ کشمیری نوجوانوں کوملک مخالف تشدداورجہادکیلئے اُکسانے کاارتکاب کیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق 10روزہ ریمانڈمکمل ہونے پراین آئی اے نے آسیہ اندرابی ،فہمیدہ صوفی اورناہدہ نصرین کوسوموارکے روزڈسٹرکٹ جج نئی دہلی پونم اے بامباکی عدالت میں پیش کیا۔این آئی اے کے قانون صلاحکارنے عدالت کوبتایاکہ آسیہ اندرابی اوراُنکی دوقریبی رفقاء کی سرگرمیاں ملکی سا لمیت کیخلاف رہی ہیں کیونکہ یہ تینوں خواتین پاکستان کی ایماء پرکشمیرمیں لوگوں کوبھارت کیخلاف اُکسانے میں سرگرم رہتی ہیں ۔انہوں نے خصوصی عدالت کی خاتون جج کوبتایاکہ آسیہ اندرابی اوراُنکی رفقاء نے جموں وکشمیرکوبھارت سے الگ کرنے کاپرچارکرنے کیساتھ ساتھ کشمیری نوجوانوں کوملک مخالف تشدداورجہادکیلئے اُکسانے کاارتکاب کیاہے۔این آئی اے کے قانون صلاحکارنے عدالت سے استدعاکی کہ تینوں خواتین کومزیدپوچھ تاچھ کیلئے قومی تحقیقاتی ایجنسی کے سپردکیاجائے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق خصوصی عدالت کی خاتون جج پونم ا ے بامبانے این آئی اے کے وکیل کی دلیل سے اتفاق کرتے ہوئے آسیہ اندرابی ،فہمیدہ صوفی اورناہدہ نصرین کومزیدایک ماہ کیلئے قومی تحقیقاتی ایجنسی کی تحویل میں دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق عدالت کی جانب سے مزیدایک ماہ کیلئے جوڈیشل ریمانڈمیں دئیے جانے کے بعدتینوں کشمیری خواتین کوتہاڑجیل نئی دہلی لیجاکروہیں نظربندرکھاجائیگا۔خیال رہے این آئی اے کی ایک ٹیم نے گزشتہ ہفتے آسیہ اندرابی اوراُنکی دوقریبی ساتھیوں کوسری نگرسینٹرل جیل سے نئی دہلی منتقل کیاتھاجہاں اُن کیخلاف اپریل کے مہینے میں ملک سے بغاوت کے سلسلے میں کیس درج تھا۔

