آرمی چیف کا بیان جوانون کی نسل کشی کے مترادف ۔سالویشن مومنٹ

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
?????????????

سرینگر ۲۹ مئی۔
حریت لیڈرو چیرمین سالویشن مومنٹ ظفر اکبر بٹ نے آرمی چیف کے بیان پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری جوانوں کو ہتھیار کی طرف جان و بوجھ کرمائل کرنا انڈین فورسز کیلئے اچھا شگون ہے تاکہ وہ کشمیری جوانوں کی نسل کشی کرکے مرکزی سرکار سے انعام حاصل کرین اس تمام انڈین فورسز کشمیر میں ڈیوٹی کو انجائے کررہے ہیں اور جب چاہئے ہتھیار کی لیبل لگاکر اسکو فرضی انکونٹر میں قتل کرسکتے ہیں کوئی پوچھ تاچھ نہیں کوئی غیر جانبدارانہ تحقیقات نہیں او ر کوئی سزا نہیں بلکہ انعام ہی انعام ہے۔عالمی اداروں سے اس بیان کے پس منظر میں کشمیر کی طرف متوجہ ہونے کی ضرورت ہے۔
کے اس بیان جسمیں انہوں نے غیر مشروط بات چیت کا اشارہ دیا کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اگر واقعی ظفر نے مرکزی ہوم منسٹر راجناتھ سنگھ صاحب کا بیان خلوص نیت پر مبنی ہے تو جلد از جلد سہ فریقی مذاکرات ھندو ،پاک کے علاوہ حریت پسند لیڈرشپ کے درمیان غیر مشروط طور بات چیت کا آغاز ہونا چاہئے ۔اس وقت دہلی حکومت فل میجارٹی کے ساتھ براجمان ہے اور مسئلہ کشمیر کو حل عوامی خواہشات کے مطابق حل کرنے کی طاقت رکھتے ہیں تاکہ بر صغیر میں امن قائم ہوجائے۔
دریں اثناء ترجمان نے وادی کے طول و عرض میں پر امن عوامی احتجاج پر طاقت کے استعمال کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے