اودھم پور کے جوفر علاقے میں آپریشن دوسرے روز بھی جاری

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Kathua, Jul 09 (ANI): Security personnel conduct a search operation, where an army convoy was attacked by terrorists in the Machedi area, in Kathua on Tuesday. Reportedly, five Indian soldiers lost their lives in the attack. (ANI Photo)

جموں، 10 اپریل

جموں وکشمیر کے ضلع اودھم پور کے جوفر علاقے میں جمعرات کو دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری ہے جہاں گزشتہ روز سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان قریب دو گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ رات کو تاریکی کے پیش نظر آپریشن معطل رکھا گیا تاہم جمعرات کی صبح کی پہلی روشنی کے ساتھ ہی تلاشی آپریشن بحال کر دیا گیا۔ایس ایس اودھم پور آمود ناگپوری نے گذشتہ شام نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران بتایا کہ بدھ کی صبح فورسز کو اطلاع ملی کہ جوفر کے گھنے جنگلات میں ملی ٹینٹ چھپے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اطلاع ملتے ہی ایس او جی (اسپیشل آپریشنز گروپ) کی ٹیم جائے وقوعہ پر روانہ ہوئی اور تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔

موصوف ایس ایس پی نے کہا: ‘ جب سلامتی اہلکار مشتبہ مقام کے قریب پہنچے تو وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کی۔ یہ فائرنگ دو گھنٹے تک جاری رہی’۔انہوں نے مزید بتایا کہ فوج، پولیس اور سی آر پی ایف نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سخت ناکہ بندی کی ہے، جبکہ اندھیرے کی وجہ سے آپریشن عارضی طور پر روک کر جمعرات کی صبح دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ علاقے میں دو سے تین ملی ٹینٹ موجود ہیں، اور اسی بنا پر آپریشن کا دائرہ مزید علاقوں تک بڑھا دیا گیا ہے۔

Share This Article