اودھم پور میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، 17 جولائی

منشیات کے خلاف جنگ کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے ضلع اودھم پور میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن رام نگر کی ایک ٹیم نے دلسار روڈ پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک موٹر سائیکل زیر رجسٹریشن نمبر JK14F – 6046 کو روکاانہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران موٹر سائیکل سوار کی تحویل سے 32 گرام چرس جیسا مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کی بر سر موقع ہی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
گرفتار شدہ کی شناخت راجیش گپتا عرف راجو ولد سدرشن کمار ساکن چگلی چھوری رام نگر کے طور پر کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن رام نگر میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

Share This Article