انوپم کھیر کے خلاف بھارتی وزیر اعظم بننے پر مقدمہ درج

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر 3جنوری: نامور بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کو اپنی آئندہ فلم میں سابق وزیراعظم من موہن سنگھ بننا مہنگا پڑگیا ہے اور ان پر اعلیٰ حکام کی شخصیت کے تاثر کو خراب کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار انوپم کھیر ان دنوں سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کی سوانح حیات پر بننے والی فلم ’ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر‘ میں اداکاری کرنے کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔ فلم میں انوپم کھیر من موہن سنگھ کا کردار ادا کررہے ہیں تاہم انہیں یہ کردارادا کرنا مہنگا پڑگیا۔وکیل سدھیر کمار اوجھا نے گزشتہ روز بہار کی عدالت میں انوپم کھیر، فلم کے ہدایت کار و پروڈیوسر اور فلم سے منسلک دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایاہے۔ اوجھا نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ انوپم کھیر اور اکشے کھنا جو فلم میں من موہن سنگھ کے مشیر اطلاعات سنجایا بارو کا کردارادا کررہے ہیں نے بھارتی سیاست کی اعلیٰ شخصیات کے تاثر کو خراب کیا ہے۔درخواست میں مزید کہاگیا کہ فلم میں دیگر افراد جنہوں نے سونیا گاندھی، راہول گاندھی اور پریانکا وادرا کے کردار ادا کیے ہیں انہوں نے بھی ان لوگوں کی شخصیت کے تاثر کو خراب کیا ہے، جس سے مجھے اور دیگر افراد کو تکلیف پہنچی ہے۔ کیس کی سنوائی 8 جنوری کو مظفر پور کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی ذیلی عدالت میں ہوگی جب کہ فلم 11 جنوری کو ریلیز ہوگی۔

Share This Article