اننت ناگ میں بادل پھٹنے سے رہائشی مکان کو نقصان

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 15 جولائی

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو ویری ناگ علاقے میں اتوار کی رات بادل پھٹنے سے ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا۔

ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے ڈورو ویری ناگ علاقے میں اتوار کی رات بادل پھٹنے سے عبدالمجید نجار ولد خالق نجار نامی شخص کے رہائشی مکان کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے سیلابی ریلے آنے کی وجہ سے محمد امین چوپان ولد عبدالرحمان چوپان کے مکان کے احاطے کی دیوار کو بھی نقصان پہنچا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں ایک گائے بھی ہلاک ہوئی ہے تاہم کسی انسانی جان کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
یو این آئی – ایم ا

Share This Article